پاکستان
25 اگست ، 2016

کراچی کے عوام اور سیکورٹی اداروں نے خوف توڑ دیا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کراچی کے عوام اور سیکورٹی اداروں نے خوف توڑ دیا،22 اگست کو پیش آئے واقعے کے بعد لگتا تھا کہ اگلے دن بہت کچھ ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کا میئر جیل میں ہو یہ انہیں پسند نہیں ۔8سال میں جو کچھ ہوا اس کا علم ہے، گڈ گورننس کی مثال قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ایم کیو ایم کے دفاتر سیکورٹی اور پالیسی کے تحت بند کئے گئے معاملات جلدحل کرلئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج بریک فاسٹ ود جنگ کے مہمان بنے،تقریب میں سید مراد علی شاہ نے جہاں صوبے کے مسائل اور وسائل پر بات کی، وہیں بتا یا کہ امن و امان ان کی سب سے پہلی ترجیح ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پولیس آرڈر 2002 نے صوبے کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل ترجیح ہے، کراچی کے لئے 10 ارب روپے کا خصوصی پیکج دیا ہے ۔ سید مراد علی شاہ نے پولیس کی کارکردگی، توانائی بحران اور وسائل پر بھی تفصیلی روشی ڈالی ۔

مزید خبریں :