پاکستان
25 اگست ، 2016

افغان بارڈر:دستاویزات کے بغیر آنیوالوں کواجازت نہیں ملےگی

افغان بارڈر:دستاویزات کے بغیر آنیوالوں کواجازت نہیں ملےگی

سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان بارڈر پر دستاویزات کے بغیر آنیوالوں کواجازت نہیں دی جائے گی، افغان حکومت سے کہہ چکے طالبان سے مذاکرات کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ اور دفاع کا مشترکہ اجلاس ہوا ،قائمہ کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے لیے سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر پاکستان میں 4 گیٹ لگائے جا رہے ہیں، بارڈر کراسنگ گیٹ اپنی سرزمین پر بنائے ہیں،افغان سر زمین پر نہیں۔

سیکرٹری خارجہ نے مزید کہا کہ افغان حکومت کو کہا ہے طالبان سے مذاکرات کے لیے سنجیدہ اقدامات کرے، افغان مسئلے کا حل عسکری نہیں مذاکرات سے ممکن ہے ، بارڈر مینجمنٹ کا زیادہ کام طورخم بارڈر پر کیا ہے۔

 

مزید خبریں :