پاکستان
25 اگست ، 2016

نبیل گبول کو سیکورٹی فراہم نہ کرنے پر صوبائی حکومت سے جواب طلب

نبیل گبول کو سیکورٹی فراہم نہ کرنے پر صوبائی حکومت سے جواب طلب

 

جواد شعیب ....سندھ ہائی کورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کو سیکورٹی فراہم نہ کرنے پرصوبائی حکومت سے 6ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔نبیل گبول کے وکیل نے دلائل دئیے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس لئے تحفظ فراہم کیا جائے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےسابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی سیکورٹی کےمعاملے کی سماعت کی۔ عدالت نے نجی سیکورٹی گارڈ رکھنے سے متعلق صوبائی حکومت سے 6 ستمبر تک رپورٹ طلب کرلی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ انور مجید ایوان کے رکن نہیں پھر بھی 30 موبائلیں سیکورٹی پر تعینات ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ وزیراعلیٰ طرز کی سیکورٹی فراہم کرنے کے احکامات تو نہیں دے سکتے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے دلائل میں کہاکہ نبیل گبول جب پیپلز پارٹی میں تھے تو سب کے پاؤں پڑتے تھے، اب خلاف ہوگئے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ڈپٹی ایڈووکیٹ جنرل صاحب ذاتیات پر نہ جائیں۔جاوید میر نے دلائل میں کہا کہ 1988سے نبیل گبول کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جارہی تھی۔

مزید خبریں :