پاکستان
25 اگست ، 2016

لاہور میں طوفانی بارش ،2بچیاں جاں بحق

 

لاہور میں رات سےوقفے وقفے کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سےسڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں،محکمہ موسمیات کے مطابق 85ملی میٹر سےزائد بارش ہو چکی ہے،کرنٹ لگنےاور چھت گرنے سے2بچیاں جاں بحق جبکہ میاں بیوی اور ایک بچی زخمی ہو گئے۔

لاہور اور گردونواح میں رات سےطوفانی بارش کا سلسلہ وقفے وقفےسے جاری ہے،لکشمی چوک،مال روڈ ،ڈیوس روڈ،کشمیرروڈ،اللہ ہو چوک،کالج روڈ،ٹاؤن شپ، چائنا اسکیم،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری اور ہجویری کالونی کے سامنے سڑکیں ندی نالوں میں بدل گئیں،موٹرسائیکلیں بند ،ٹریفک سست روی کا شکار ہے۔

بارش کے دوران سبزہ زار میں کرنٹ لگنےسے9سال کی بچی مینا اورمناواں میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے2سال کی نورفاطمہ جاں بحق،اس کی زخمی بہن اور والدین اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

ادھرمحکمہ موسمیات کےمطابق اب تک سب سے زیادہ بارش جوہرٹاؤن اور ٹاؤن شپ کےعلاقوں میں ہوئی،جو85ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

لاہورکی ضلعی انتظامیہ نےبارشوں کے پیش نظرواسا، ایل ڈبلیو ایم سی اور ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرزکی ٹیموں کوالرٹ رہنے کاحکم دےدیا۔

لاہورمیں طوفانی بارش نےجل تھل ایک کر دیا،محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ اگلے4روز تک وقفےوقفےسےجاری رہنے کا امکان ہے۔

 

مزید خبریں :