دلچسپ و عجیب
25 اگست ، 2016

بھارت:غریب شخص بیوی کی لاش کاندھے پر ڈال کر چل پڑا

بھارت میں غریب کی بے بسی اورمعاشرے کی بے حسی کا افسوس ناک واقعہ سامنے آیا ہے ۔ بھارتی ریاست اڑیسہ میں ایمبولینس کے پیسے نہ ہونے پر غریب شخص بیوی کی لاش کاندھے پر ڈال کر گھر چل پڑا۔ مقامی ٹی وی کے عملے نے مدد کی ۔

بھارتی ریاست اڑیسہ میں غریب شخص بے بسی کی تصویر بن گیا، ایمبولینس کے پیسے نہ ہونے پر شہری اسپتال سےبیوی کی لاش اٹھاکر 60 کلومیٹر دور گاؤں کی جانب پیدل ہی چل نکلا ،12 سالہ بیٹی روتی ہوئی ساتھ ساتھ چلتی رہی ۔ اسپتال انتظامیہ نے بھی کوئی مدد نہیں کی۔

لاش کاندھے پر اٹھائے دس کلومیٹر تک پیدل چلتا رہا ۔ شہری کے مطابق اس نے اسپتال انتظامیہ کی خوب منت سماجت کی اور انھیں کئی بار کہا کہ وہ غریب ہے اس کے پاس ایمبو لینس کے پیسے نہیں ، لیکن پھر بھی اس کی مدد نہیں کی گئی۔

مقامی ٹی وی عملے نے اس شخص کی مدد کرتے ہوئے فوری ایک ایمبولینس کا بندوبست کیا۔

مزید خبریں :