پاکستان
25 اگست ، 2016

شرجیل میمن کی نیب انکوائری کے خلاف درخواست مسترد

شرجیل میمن کی نیب انکوائری کے خلاف درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی نیب انکوائری کے خلاف درخواست عدم پیروی پر مسترد کردی۔ عدالت نے سیکرٹری اطلاعات سمیت دو افسران کی ضمانت خارج کر کے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادات خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں کروڑوں روپے کرپشن پر نیب انکوائری کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

عدالت نے سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی نیب انکوائری کے خلاف درخواست عدم پیروی پر مسترد کردی،عدالت نے سیکریٹری اطلاعات سندھ ذوالفقار شلوانی اور ڈائریکٹر انفارمیشن فواد عالم کی ضمانت خارج کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ضمانت حاصل کرنے کے بعد دونوں افسران غیر حاضر ہیں ، نیب کے مطابق شرجیل میمن اور محکمہ اطلاعات کے دیگر افسران نے اشتہارات کی مد میں کروڑوں روپے کا غبن کیا، جن نجی اداروں اشتہارات دیئے وہ رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کے لیے رضا مند ہوگئے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جن افسران نے کرپشن کی ان کا احتساب ہونا چاہئے۔

 

مزید خبریں :