کاروبار
25 اگست ، 2016

عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

عمران خان نے سوات ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سوات ایکسپریس وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا،تقریب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق بھی موجود تھے۔

کرنل شیر خان انٹر چینج سے چکدرہ تک81کلو میٹر 6رویہ موٹر وے کی تعمیر پر34ارب روپے کی لاگت آئے گی، سوات موٹر وے پر 6مختلف مقامات پر انٹر چینج تعمیر کئے جائیں گے۔

صوبائی حکومت نے منصوبہ کا تعمیراتی کام ایف ڈبلیو او کے حوالے کیا ہے،81کلومیٹر موٹروے میں ڈیڑھ ڈیڑھ کلومیٹرکے دوٹنل بھی تعمیر کئے جائیں گے، منصوبہ ڈیڑھ سال کے عرصہ میں مکمل ہوگا۔

منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف سیاحت اور علاقائی ترقی میں مدد ملے گی بلکہ مردان سمیت صوابی، سوات، اپر دیر، لوئر دیر اور چترال کو خصوصی فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں :