دنیا
25 اگست ، 2016

اٹلی : زلزلےسے مرنے والوں کی تعداد 240 سے تجاوز

اٹلی : زلزلےسے مرنے والوں کی تعداد 240 سے تجاوز

 

اٹلی کے قیامت خیز زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 240 سے تجاوز کرگئی ہے، تین سو سے زائد زخمی ہیں جبکہ متعدد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔

ایک دن گزر جانے کے بعد ملبے تلے دبے افراد کی زندگیوں کی امید دم توڑتی جارہی ہے، زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں رات بھر امدادی کام جاری رہا، آفٹر شاکس سے خوفزدہ سینکڑوں لوگوں نے رات کھلے آسمان تلے یا اپنی گاڑیوں میں گزاری۔

زلزلے سے سب سے زیادہ اماتریس قصبہ متاثر ہوا ہے جہاں دو سو افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے، مقامی ہوٹل میں موجود اسپین رومانیہ اور دیگر ممالک کے تقریباً 32 افراد کی تلاش بھی جاری ہے، اٹلی کے وسطی علاقوں میں گذشتہ صبح 6.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔

مزید خبریں :