پاکستان
25 اگست ، 2016

عامر لیاقت کو سوچنے سمجھنے کی ضرورت ہے، فاروق ستار

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے عامر لیاقت کو کہا کہ اس وقت ٹھہراؤ اور سوچنے سمجھنے کی ضرورت ہے، ایسا واقعی ہے یا یہ سازش ہے، عامر لیاقت مجھ سے بات کریں ہم دونوں مل کر اس کی حقیقت تک پہنچ جائیں گے۔

رہنما ایم کیوا یم فاروق ستار نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ
پرسوں بات ہوئی تھی،کل بھی کوشش کی تھی عامر لیاقت سےبات کرنے کی،اس وقت بہت کنفیوژن ہے،اس صورت حال میں آسان ہے کہ کوئی بھی دھمکی دے،اگر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین معلومات شیئرکریں تو حقیقت تک پہنچنے میں آسانی ہوگی،ہوسکتاہے کہ صور تحال سے کوئی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہو۔

انہوں نے کہا کہ میجر جنرل بلال سےایک ساتھی نے رابطے کی کوشش کی، اس کی خبر ابھی نہیں آ ئی،سیاسی امنگوں کو نظرانداز کرنے سے محرومی میں اضافہ ہوتا ہے، پارٹی کی ساری املاک ایم کیو ایم پاکستان اور خدمت خلق کمیٹی کے نام ہے، کسی نے یہ نہیں کہا کہ ہم کراچی کی قیادت کی بات کو نہیں مانتے۔

 

مزید خبریں :