دلچسپ و عجیب
26 اگست ، 2016

گلوکارپرنس کا گھر پیسلے پارک جلدعوام کیلئے کھول دیا جائیگا

گلوکارپرنس کا گھر پیسلے پارک جلدعوام کیلئے کھول دیا جائیگا

لیجنڈری گلوکار پرنس کا پیسلے پارک گھر جس میں وہ مردہ پائے گئے تھے، ماہ اکتوبر میں عوام کے لئے کھول دیاجائے گا۔

ایسز شوبز کی رپورٹ کے مطابق آنجہانی گلوکار کی بہن تاکے نیلسن نے کہا ہے کہ پیسلے پارک کو عوام کے لئے کھولنا میرے مرحوم بھائی کی خواہش تھی۔

ریاست منی سوٹاکے شہر چین حاسن میں واقع گلوکار کے گھر اور اسٹوڈیو کو میوزیم میں تبدیل کردیا جائیگا۔پرنس اسٹیٹ نے بریمر ٹرسٹ کے ذریعے جاری ایک بیان میں اس خبر کا اعلان کیا، جو کہ آنجہانی سپر اسٹار کی اپریل میں موت واقع ہونے کے بعد سے اسٹیٹ کی دیکھ بھال کررہا ہے۔

نیلسن نے بیان میں کہا کہ پرنس کی زندگی میں چند سو افراد کو اسٹیٹ کا دورہ کرنے کا نادر موقع ملا،اب دنیا بھر سے گلوکار کے مداح پرنس کی دنیا دیکھنے کا تجربہ کرسکتے ہیں ،پہلی بار ہم اس ناقابل یقین جگہ کے دروازے کھول رہے ہیں۔

اسٹیٹ کے دورے کے دوران مداحوں کو پرنس کے اسٹوڈیو، ذاتی استعمال کی اشیاء، ایوارڈز،موسیقی کے آلات، آرٹ ورک، نایاب میوزک اور ویڈیو ریکارڈنگ، کنسرٹس کی یادیں، گاڑیاں اور موٹر سائیکلز دیکھنے کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں :