پاکستان
26 اگست ، 2016

وہاڑی :بس اور ایمبولینس میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق

وہاڑی :بس اور ایمبولینس میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق

 

وہاڑی کی تحصیل میلسی میں بس اور ایمبولینس میں تصادم کے نتیجے میں ایمبولنس ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثے کےبعد بس ڈرائیورفرار ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق حادثہ میلسی کہروڑپکاروڈ پر کوٹ مظفر کے قریب پیش آیا جب تیز رفتار بس اور ایمبولینس میں ٹکراو ہوا۔

حادثے میں ایمبولنس ڈرائیور سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ایمبولینس مریض کو چھوڑکربہاولپورسےواپس آرہی تھی۔حادثے کےبعد بس ڈرائیورفرار ہوگیا۔

 

مزید خبریں :