کاروبار
26 اگست ، 2016

زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 23 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

 

ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 46 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے سے 23 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر ایک مرتبہ پھر سے 23 ارب 8 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں جس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائرکی مالیت 18 ارب 18 کروڑ ڈالر ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 89 کروڑ ڈالر موجود ہیں ۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کی وجہ ایکسپورٹ کی رقم کی آمد اور عیدالاضحی سے قبل ترسیلات زر میں بہتری ہے ۔

مزید خبریں :