پاکستان
27 اگست ، 2016

وزیراعلیٰ کا رات گئے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ

وزیراعلیٰ کا رات گئے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ

 

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کاشہرکےمختلف علاقوں کادورہ جاری ہے اور اب سے کچھ دیر قبل وہ ملیرمرغی خانےکےقریب نیشنل ہائی پرمرمتی کام کامعائنہ کرنے پہنچ گئے جہاں انھوں نے وہاں موجود پان فروش کو بلا کر ترقیاتی کام کی رفتارکی معلومات لیں۔

ذرائو کے مطابق وزیراعلیٰ کےہمراہ صوبائی وزراء مکیش کمارچاولہ اورجام خان شوروبھی موجود ہیں ۔ وزیراعلیٰ نےقائدآباد پل پرون وےکی خلاف ورزی کرنےوالی پولیس موبائل کوواپس بلوالیا اور ون وےکی خلاف ورزی کرنےوالےپولیس اہلکارکوجھاڑپلادی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ گاڑیوں کی ون وےکی خلاف وزی روکناکس کاکام ہے؟۔۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ نے پرائیویٹ گاڑی میں کلفٹن کےمختلف علاقوں کادورہ کیا اور جیو نیوزکےساتھ خصوصی گفتگو بھی کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اس موت کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ کرنے نکلا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جس وقت ترقیاتی کام ہونگے اچانک دورہ کروں گا۔

مزید خبریں :