پاکستان
27 اگست ، 2016

بھارت مذاکرات کی میز پر آئے،اعزاز چوہدری

بھارت مذاکرات کی میز پر آئے،اعزاز چوہدری

سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارتی ہم منصب نے دعوت قبول کرکے پھر انکار کیا، پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل چاہتا ہے، بھارت مذاکرات کی میز پر آئے ۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت آئے اور مذاکرات کرے ، ہماری خواہش ہے کہ امن کی راہیں کھلیں اور دونوں ممالک کے معاشی حالات بہتر ہوں ۔

اس سے قبل لوک ورثہ میں بچوں کے فوک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ اب سفارت کاری کے معنی بدل رہے ہیں اور ثقافتی سفارت کاری پر کام کر رہے ہیں۔

مزید خبریں :