دنیا
27 اگست ، 2016

ڈھاکا: کیفے حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4دہشت گرد ہلاک

ڈھاکا: کیفے حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4دہشت گرد ہلاک

 

ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں بنگلادیشی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کر کے ڈھاکا کیفے حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4دہشت گرد ہلاک کر دیے ۔

پولیس انسداد دہشت گردی کے سربراہ کے مطابق یہ کارروائی ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں کی گئی، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپا مارا گیا۔

سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں میں حملے کا ماسٹر مائنڈ تمیم احمد چوہدری بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو دہشت گرد حملے میں 18 غیر ملکی سمیت 29 افراد مارے گئے تھے ۔

مزید خبریں :