کاروبار
27 اگست ، 2016

پنجاب کے کاشتکار اب استعمال کریں گے اسمارٹ فون!

کاشتکاروں کے ہاتھ میں بیج اور کھادہوتی ہے لیکن پنجاب میں اگلے ماہ سےانہیں جدید سہولیات سے آراستہ اسمارٹ فون میسر ہو گا۔

پنجاب کے کاشتکار اور کسان بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کے لیے تیار ہیں، 50لاکھ کاشتکاروںکواسمارٹ فون دیئے جائیں گے۔

کسانوں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں سے آگاہی ملے گی جبکہ اسمارٹ فونز کی مدد سے ہی بلاسود قرضے بھی ملیں گے۔

اسمارٹ فون موسم کا حال، فصلوں کی بیماریاں ،ان کے تدارک اورکاشتکاری سے متعلق ہر قسم کی معلومات بھی فراہم کریں گے۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین عمر سیف کے مطابق چھوٹے کاشتکاروں کو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے ان کا ڈیٹابیس تیار کیا جا رہاہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مطابق اسمارٹ فونز پر موبل منی کا سسٹم ان پڑھ اور کم پڑھے لکھے افراد کو مدنظر رکھ کر بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :