پاکستان
27 اگست ، 2016

لاہور کے بعد کراچی میں بھی تیز بارش،موسم خوشگوار

لاہور کے بعد ہفتے کی دوپہر سےکراچی میں بھی باتیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔ گلشن اقبال، شارع فیصل، ملیر اور ایئرپورٹ کے علاقوں سے تیز بارش کی اطلاعات ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے بادل کراچی کی فضاؤں میں داخل ہوچکے ہیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹے میں درمیانے درجے کی بارش جبکہ شمال مشرقی علاقوںمیں 25 سے 30 ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

بارش کا یہ نیا سلسلہ بھارتی ریاست راجستھان سے پاکستان میں داخل ہونے والے سسٹم کی وجہ سے ہوا ، جس کے تحت آئندہ ایک دو روز میں مزید بارش کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :