پاکستان
27 اگست ، 2016

متحدہ کے 14 دفاتر منہدم ،218 سیل

کراچی میں ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ آفس گرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریلوے کالونی میں متحدہ کا ایک اور یونٹ منہدم کردیا گیا، اب تک مجموعی طور پر شہر میں 14دفاتر گرائے جبکہ 218 کو سیل کیا جاچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلوے کالونی میں قائم یونٹ آفس قبضے کی زمین پر بنایا گیا تھا، جسے بھاری مشینری کی مدد سے گرادیاگیا۔

اس سے قبل جمعرات کو بھینس کالونی، سچل، ایئرپورٹ، طارق بن زیاد سوسائٹی اور قائد آباد سمیت مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے 7 دفاتر گرائے گئے تھے جبکہ جمعے کو گلستان جوہر، نیوٹاؤن ،کھارادر اور ریلوے کالونی میں میں بھی 5یونٹ آفس گرائے گئے۔اب تک شہر بھر میں ایم کیو ایم کے 14 سیکٹر اور یونٹ آفس گرائے جبکہ 218سیل کئے جاچکے ہیں۔

ایم کیو ایم کے 178 یونٹ آفس اور 22 سیکٹر آفس قبضے کی زمینوں پر قائم ہیں ۔ ان میں سے 32 کو فوری طور پر جبکہ باقی دفاتر کو بتدریج گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں قائم ایم کیو ایم کا یونٹ آفس بھی خالی کرالیا گیا ہے۔

مزید خبریں :