پاکستان
27 اگست ، 2016

بانی متحدہ کے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد پیش

بانی متحدہ کے بیان کیخلاف مذمتی قرارداد پیش

 

بلوچستان ا سمبلی میں بانی ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف بیان کے خلاف مذمتی قرار داد پیش کردی گئی ہے۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ درانی کی زیر صدارت شرو ع ہوا ،بانی متحدہ کے بیان کے خلاف مشترکہ قرار داد صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیش کی۔

مذمتی قرار داد کے متن میں بتایا گیا کہ بانی متحدہ کا پاکستان مخالف بیان غداری کے زمرے میں آتاہے، اس بیان سے 20کروڑ پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے، بیان کی وجہ سے بلوچستان کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

متن میں مزید بتایا گیا کہ یہ ایوان بانی متحدہ کی زبان درازی اورمیڈیا ہاؤسز پر حملے کی شدید مذمت کرتاہے ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہاکہ میں بانی متحدہ اور اس کے حواریوں کو بتادینا چاہتا ہوں کہ پاکستان ہر حال میں زندہ باد ہے، ایم کیو ایم کے بانی قائدغداری کے مرتکب ہوئے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

اراکین اسمبلی حسن بانو رخشانی،رقیہ ہاشمی اور مفتی گلاب کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ کا بیان قابل مذمت ہے، اس بیان سے نہ صرف پاکستانیوں کی دل آزاری ہوئی ہے بلکہ صوبے کے عوام میں شدید غم وغصہ بھی پایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :