کاروبار
27 اگست ، 2016

شہباز شریف کی ترک وزیر اعظم اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

شہباز شریف کی ترک وزیر اعظم اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں

 

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ترک وزیراعظم سے ملاقات کی ہے،وزیراعلیٰ نے ترک سرمایہ کاروں اور بزنس ہاؤسز کے سربراہوں سے بھی ملاقات کی ۔

ترک وزیر اعظم یلدرم نے پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کو سراہا۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ اور پُرامن ہے جبکہ معیشت میں بہتری آئی ہے ۔

استنبول میں ترک سرمایہ کارو ں اور بزنس ہاؤسز کے سربراہوں سے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناہےکہ پاکستانی معیشت میں بے پناہ بہتری آئی ہے، ترک سرمایہ کاروں کےلئےنادر موقع ہےکہ وہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کےمواقع سمیٹ لیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےبتایاکہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات اور سہولتیں دی جا رہی ہیںاور توانائی بحران پرقابو پانےکیلئےبھرپورکوششیں کی جا رہی ہیں ، 2017ء کے آخر تک بڑی حدتک توانائی بحران پرقابو پالیاجائےگا۔آج کا پاکستان ماضی سے کہیں زیادہ محفوظ اور پُرامن ہے۔

شہبازشریف کاکہناتھا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب سرمایہ کاروں کیلئے بے پناہ مواقع رکھتا ہے، ترک بھائیوں کی سرمایہ کاری کاکھلے دل سےخیرمقدم کریں گے۔

مزید خبریں :