پاکستان
27 اگست ، 2016

نوشکی سے القاعدہ کا اہم کمانڈرساتھیوں سمیت گرفتار

نوشکی سے القاعدہ کا اہم کمانڈرساتھیوں سمیت گرفتار

بلوچستان کےسرحدی علاقے نوشکی میں حساس اداروں نے کارروائی کی ہے،وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کارروائی میں القاعدہ کے اہم کمانڈرکو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد، دستی بم، ممنوعہ لیٹریچر سمیت مختلف اشیاء برآمد کی گئی ہیں، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے2012-13ءمیں القاعدہ میں شمولیت کا اعتراف کرلیا ہے۔

سرفرازبگٹی کے مطابق ملزم نےابتدائی تربیت افغانستان میں حاصل کی،اس کے بعد شام میں تربیت اور لڑائی میں حصہ لیا،ملزم پاکستان میں القاعدہ اورداعش کیلئے بھرتی، سہولت کاری اور ذہن سازی کاکام کرتارہا۔

سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، ملزمان کےدیگرساتھیوں کی گرفتاری کےلیےاقدامات کیےجارہےہیں۔

 

مزید خبریں :