پاکستان
27 اگست ، 2016

ایک شخص خطاب لندن میں کرتا،لاشیں کراچی میں گرتیں،پرویزرشید

ایک شخص خطاب لندن میں کرتا،لاشیں کراچی میں گرتیں،پرویزرشید

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایک شخص خطاب لندن میں کرتا،لاشیں کراچی میں گرتیں،آج لندن والا کراچی میں شٹر ڈاؤن نہیں کرا سکتا،بانی ایم کیوایم کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اس کے اپنے ساتھی اس کا نام نہیں لے سکتے، اس سے زیادہ عبرت کی بات کوئی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ لندن سے بیٹھ کر پاکستان کیخلاف تقریریں کرنے والے شخص کی باتوں کی اس کے ساتھی بھی مذمت کر رہے ہیں،اب اس کی پارٹی میں بھی اس کا نا م لیوا کوئی نہیں ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ اس کی ایک تقریر پر کراچی میں سو سو لاشیں گر جاتی تھیں،اس سے زیادہ کسی کے لیے عبرت نہیں ہو سکتی کہ اس کے ساتھیوں میں بھی اس کی بات کو دہرانے والا کوئی نہیں،دائیں بائیں بیٹھنے والے اس کے بیان کی مذمت کر رہے ہیں۔

 

مزید خبریں :