پاکستان
27 اگست ، 2016

کراچی :سب سے زیادہ بارش ملیر میں ریکارڈ کی گئی

کراچی :سب سے زیادہ بارش ملیر میں ریکارڈ کی گئی

کراچی والے کئی روز سے جاری گرمی کی لہر سے پریشان تھے پر آج دو پہر بارش نے وقتی طور پر ہی سہی موسم کو بہتر کردیا، سب سے زیادہ بارش ایئرپورٹ اور گردو نواح میں 54ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

کراچی میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بادل آئے چھائے اور ٹوٹ کر برسے ، بارش کا آغاز ملیر اور ایئرپورٹ کے اطراف کے علاقوں سے ہوا ،کراچی ایئرپورٹ پر ہی سب سے زیادہ 54ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

بارش کے ساتھ چلنے والی ہوائیں اس قدر تیز تھی کہ سپرہائی وے کی مویشی منڈی کے بیشتر شامیانے قائم نہ رہ سکے ،گلشن اقبال میں بھی خوب برسات ہوئی ، گرمی کا زور ٹوٹنے پر بچوں نے بھی خوب جشن منایا، ڈیفنس میں بھی بارش نے ہر منظر سہانہ کردیا۔

شہریوں نے پکوڑوں سموسوں سے بھی برسات کا مزہ دوبالا کیا ، ویک اینڈ پر بارش اور سہانے موسم نے ساحل کی رونقیں بھی بڑھائیں۔

یونیورسٹی روڈ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے کئی مقامات پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، مگر ٹریفک جام کی صورتحال شارع فیصل پر دیکھنے میں آئی ،کراچی ایئرپورٹ سے شاہ فیصل جانے والا نالا ٹوٹنے سے گرین ٹاؤن کے علاقےمیں پانی جمع ہوگیا۔

بارش تھمنے کے بعد سڑکوں پر پانی اب بھی موجود ہے، شارع فیصل پر ناتھا خان گوٹھ پل کے قریب پانی جمع ہونے سے ٹریفک بری طرح جام رہا۔

مزید خبریں :