دنیا
27 اگست ، 2016

بھارت :تین طلاقوں کا کیس سپریم کورٹ میں چیلنج

بھارت :تین طلاقوں کا کیس سپریم کورٹ میں چیلنج

 

بھارت میں تین طلاقوں کا کیس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ مغربی بنگال کی خاتون درخواست گزار عشرت جہاں کا کہنا ہے کہ شوہر نے فون پرایک ساتھ 3 طلاقیں دیں،انہیں ان کے 4 بچے واپس دلائے جائیں۔

درخواست گزار کے مطابق بھارتی آئین کے تحت 3طلاقوں کا عمل غیر آئینی ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے طلاق دینے والے مرتضیٰ انصاری کونوٹس جاری کر دیاگیا ہے۔

عدالت عظمیٰ کی جانب سے وزارت ترقی نسواں اور اطفال بہار، مغربی بنگال کے پولیس چیفس کو بھی نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

مزید خبریں :