دنیا
27 اگست ، 2016

سکھ مصنف نے بھارتی وزیر دفاع کوآڑے ہاتھ لے لیا

سکھ مصنف نے بھارتی وزیر دفاع کوآڑے ہاتھ لے لیا

 


پاکستان سے متعلق بیان پر بھارتی اداکارہ رامیا کے بعد سکھ مصنف نے بھی بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کوخوب آڑے ہاتھ لیا، کہا کہ جس سرزمین سے گرو نانک، بابا فرید جیسی شخصیات جڑی ہیں وہ جہنم کیسے ہو سکتی ہے۔

بھارتی پنجاب کے مصنف اور ڈائریکٹر اتم سنگھ کا کہنا تھا کہ سکھ ازم کے بانی گرو نانک اور پنجابی زبان کے پہلے شاعر بابا فرید پاکستانی سرزمین پر پیدا ہوئے۔

اس زمین سے سکھوں کی روایتیں جڑی ہیں، تو یہ کس طرح ان کے یا کسی اور پنجابی کیلئے جہنم ہو سکتی ہے، پاکستان سے ان کی ثقافتی اور مذہبی جڑیں جڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سیاست کی وجہ سے ان کے آباؤ اجداد کی زمین کو جہنم نہ قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :