دنیا
27 اگست ، 2016

شام:داریا سے باغیوں اور شہریوں کا انخلا

شام:داریا سے باغیوں اور شہریوں کا انخلا

شامی شہر داریا سے باغیوں اور شہریوں کا انخلا شروع ہو گیا ہے۔ یہ انخلا صدر اسد کی حکومت اور اس علاقے میں موجود باغی فورسز کے مابین طے پانے والے ایک معاہدے کے بعد شروع ہوا۔

داریا سے نکلنے والی پہلی بس میں زیادہ تر بچے اور خواتین سوار تھے،دارالحکومت دمشق کے مضافات میں واقع داریا وہ پہلا علاقہ تھا جہاں سے صدر اسد کے خلاف مزاحمت کا آغاز کیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ یہ انخلا اتوار تک جاری رہے گا اور اس کے بعد سرکاری فوجی اس علاقے میں داخل ہو جائیں گے، تقریباً 7سو باغیوں اور ان کے اہل خانہ کو باغیوں کے زیر کنٹرول علاقے ادلب میں پہنچایا جائے گا۔

ہزاروں شہری حکومتی کیمپوں میں پناہ لے لیں گے، یہ علاقہ چھوڑتے وقت زیادہ تر لوگ رو رہے تھے اور ان کے چہرے آنسوؤں سے تر تھے۔

 

مزید خبریں :