دنیا
27 اگست ، 2016

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی پھر گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی پھر گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں نظربند بزرگ حریت رہنما علی گیلانی ایک بار پھر گرفتار کر لیے گئے، میرواعظ عمر فاروق بھی دو روز سے بھارتی فورسز کی تحویل میں ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، نظربند بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے،علی گیلانی کو گزشتہ روز بھی عیدگاہ مارچ سے روکنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا،جمعرات کو گرفتار کیے گئے حریت رہنما میرواعظ عمرفاروق کو سرینگر کی چیسما شاہی سب جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

وادی میں کرفیو کا آج پچاسواں روز ہے، ضروریات زندگی کی شدید قلت ہے، موبائل، انٹرنیٹ سروسز بند ہیں، بھارتی جارحیت کے خلاف حریت رہنماؤں نے یکم ستمبر تک ہڑتال کی کال بھی دی ہوئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے 22پارلیمنٹیرینز کو نمائندہ خصوصی مقرر کردیا جو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر دنیا بھر میں آواز اٹھائیں گے۔

 

مزید خبریں :