پاکستان
28 اگست ، 2016

لاہور: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

لاہورمناواں کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک اور3فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردمون مارکیٹ بم دھماکے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔

سی ٹی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں زبیر،عبدالوہاب،عدنان اور عتیق الرحمن کے نام شامل ہیں۔سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد۔

چاروں دہشتگرد 2008 کو علامہ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ بم دھماکے اور سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔فرار ہونے والے 3دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔