پاکستان
28 اگست ، 2016

سعودی وزیر دفاع آ ج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

سعودی وزیر دفاع آ ج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے

سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود آج اتوار پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے علاوہ دفاعی امور سے متعلق شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی مہمان سعودی وزیر سے ملاقات کریں گے،جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور باہمی تعلقات اور دفاعی شعبے میں تعاون اورفروغ پر بات چیت ہوگی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ سعودی وزیر دفاع اپنی ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ کی صورتحال اور بالخصوص یمن اور شام سمیت بعض ممالک میں تازہ ترین ہونے والے حالات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے اور انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون پر بھی غور وخوض ہوگا۔

مزید خبریں :