دنیا
28 اگست ، 2016

امریکی ریاستوں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، نظام درہم برہم

امریکی ریاستوں میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال، نظام درہم برہم

امریکا میں بارشیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں، جس کے باعث کئی ریاستوں اور شہرو میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مسوری اور انڈیانا کے شہروں کنساس اور انڈیاناپولس میں بے قابو پانی سڑکوں پر اور گھروں میں آگیا جس سے متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں۔

کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام معطل ہونے کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شدید بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے مختلف حادثات میں بارہ افراد زخمی ہوگئے۔

حکام نے دریا اور کھائیوں کے قریب رہنے والے افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :