کھیل
28 اگست ، 2016

پاکستان نمبر ون ٹیم پی سی بی اور مصباح کی کوششوں سے بنی،سعید اجمل

پاکستان نمبر ون ٹیم پی سی بی اور مصباح کی کوششوں سے بنی،سعید اجمل

کرکٹرسعید اجمل کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی کامیابی اور عالمی رینکنگ میں نمبر ون کا اعزاز کرکٹ بورڈ اور کپتان مصباح الحق کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

واپڈا ٹاؤن لاہورمیڈیا سے گفتگو میں سعید اجمل نے کہا کہ برطانیہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی کامیابی پر پی سی بی اور کپتان مصباح الحق سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی نمبر ون رینکنگ کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے، ون ڈے ٹیم کی پرفارمنس بہتر ہورہی ہے تاہم ابھی اسے مزید ڈسپلن کی ضرورت ہے ۔

اُن کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی محنت کر رہےہیں ، ٹیم میں جگہ مل گئی تو اچھی پرفارمنس دکھائیں گے ۔

 

مزید خبریں :