پاکستان
28 اگست ، 2016

کراچی: بارش کے بعد مویشی منڈی میں پانی اور کیچڑ

 

 

 

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے سپر ہائی وے پر قائم مویشی منڈی کے بیوپاریوں اور خریداروں کے لئے بھی مشکلات بڑھ گئیں۔

بارش کا پانی شہر سے تو نکل گیا لیکن سپر ہائی مویشی منڈی کے بیوپاریوں کے لئے مشکلات بڑھ گئیں، منڈی میں جگہ جگہ پانی اور کیچڑ جمع ہوگئی ہے۔

بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں جانور بیمار ہورہے ہیں منڈی میں اسپرے کرایا جائے۔

تعطیل ہونے کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد مویشی منڈی کا رخ کررہی ہے مگر صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ کیچڑ کی وجہ سے منڈی میں چلنا مشکل ہوگیا ہے ۔

منڈی میں آنے والوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پانی کی نکاسی اور اسپرے کرکے جانوروں کوبیماریوں سے محفوظ رکھنے کے انتظامات کرے۔

مزید خبریں :