پاکستان
28 اگست ، 2016

قصور:بابا بلھے شاہؒ کے3 روزہ عرس کا آج آخری دن

قصور:بابا بلھے شاہؒ کے3 روزہ عرس کا آج آخری دن

برصغیرکےممتازصوفی شاعراوربزرگ حضرت بابا بلھے شاہؒ کے3 روزہ عرس کا آج آخری دن ہے،اندرون اوربیرون ملک سےزائرین کی قصور آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجابی زبان کےممتاز صوفی شاعراور بزرگ ہستی حضرت بابابلھےشاہؒ کا3روزہ سالانہ عرس قصورمیں ہورہا ہے، عرس کی تقریبات میں زائرین ٹولیوں کی شکل میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتےہوئے جوق درجوق آ رہے ہیں۔

مزار پر چادریں چڑھانےکا سلسلہ بھی جاری ہے،کئی ٹولیاں بابا بلھے شاہ ؒکا کلام پڑھنےمیں مصروف ہیں،عرس کے موقع پر سیکورٹی کےبھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔

 

مزید خبریں :