دنیا
28 اگست ، 2016

مقبوضہ کشمیر: حریت قیادت کی تحریک میں شدت لانے کی اپیل

مقبوضہ کشمیر: حریت قیادت کی تحریک میں شدت لانے کی اپیل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ 51ویں روز بھی جاری ہے ،طویل کرفیو کے باعث کشیدگی برقرار ہے۔حریت قیادت نے عوام سے تحریک میں شدت لانے کی اپیل کی ہے۔

تقریباً 2ماہ سے جاری طویل کرفیو نےصورتحال کشیدہ کردی ہے، جس کی وجہ سےکشمیری عوام کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

حریت قیادت نے عوام سے احتجاجی تحریک میں شدت لانے کی اپیل کردی ہے ۔بھارتی فورسز کی وحشیانہ فائرنگ سے 8جولائی سے اب تک 89کشمیری شہید اور 8ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

 

مزید خبریں :