پاکستان
28 اگست ، 2016

سندھ ،بلوچستان ،پنجاب میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

سندھ ،بلوچستان ،پنجاب میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے، لسبیلہ کے علاقے اوتھل کے ندی نالوں میں طغیانی ہے، لینڈرا پل کا ایک ستون پانی میں بہہ جانے کے باعث پل کو بھاری ٹریفک کے لیے بند کردیاگیا ہے ۔

سندھ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ،لاڑکانہ اور ملحقہ علاقوں میں بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہے جبکہ بجلی کا نظام بھی متاثر ہے ۔

سکھر کے بیشتر علاقوں میں پانی کی نکاسی کا انتظام نہیں کیا جاسکا ہے۔خیرپور میں گزشتہ روز آندھی اور تیز بارش کے باعث درخت اور کھمبے گر گئے تھے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی بند ہے ۔

حب میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے ،اوتھل کے ندی نالوں میں طغیانی ہے،اوتھل کےقریب لینڈرا ندی کے پل کا ایک ستون پانی میں بہہ گیا ، جس کے بعد پل کو بھاری ٹریفک کیلئے بند کردیا گیاہے ۔

لاہور سمیت پنجاب کے بھی کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہے ۔

 

مزید خبریں :