پاکستان
28 اگست ، 2016

بانی متحدہ کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں،رانا ثنا

بانی متحدہ کی سیاست کی پاکستان میں گنجائش نہیں،رانا ثنا

 

 

وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے بانی اور ان کے چند ساتھیوں کے لیے اب پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں، اردو بولنے والے محب وطن اور ہمارے بھائی ہیں۔

فیصل آباد میں ماڈل مویشی منڈی نیا موآنہ کے افتتاح کے موقع پر وزیر قانون پنجاب کا کہناتھاکہ ماڈل مویشی منڈی کی تعمیر پر 33 کروڑ روپے لاگت آئی ہے،میگا پروجیکٹس کی وجہ سے فیصل آباد پنجاب کادوسرا اورپاکستان کاتیسرا شہر بنےگا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتادیکھتے ہی دھرنے کا سبق شروع کردیاجاتاہے ،عمران خان اور طاہر القادری ماضی میں دھرنے کامقصد نہیں بتا سکے ،افراتفری اورعدم استحکام چاہنے والوں کا ایجنڈا انہی کو مبارک ہو۔

صوبائی وزیر قانون نے مزید کہا کہ دہشت گردی ملکی مسئلہ ہے ، یہ بات سب کو سمجھنا ہوگی، پنجاب میں انسداددہشت گردی پر مکمل توجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بلدیاتی حکومت جلد قائم ہواور عام آدمی کے مسائل حل ہوسکیں ۔

مزید خبریں :