کھیل
28 اگست ، 2016

وسیم اکرم نے سرفراز کو کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا

سوئنگ کے سلطان نے اظہر علی کی جگہ سرفراز کو ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا مشورہ دیدیا ،کہتے ہیں سرفراز سنچری نہ کرتا تو ٹیم شاید 125رنز ہی بنا پاتی ۔

ذرائع کے مطابق اظہر علی کی کپتانی خطرات سے دو چار ہو گئی ، ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سرفراز احمد کو کپتانی سونپنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی ہی اظہر علی کی کپتانی کو بچا سکتی ہے۔

ٹیسٹ کے کامیاب بیٹسمین اظہر علی کو مصباح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعدگھر سے بلا کر ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی گئی، پہلی سیریز میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں تین صفر سے کلین سوئپ ہوا ۔

زمبابوے سے ہوم سیریز جیتی ، سری لنکا کے خلاف بھی کامیابی ملی،لیکن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اب تو ان کی قیادت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

اظہر علی نے بحیثیت کپتان 22 ون ڈے میچوں میںزمبابوے اور بنگلا دیش جیسی ٹیموں کے خلاف 2 سنچریاں اسکور کیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شکست کپتان کی تبدیلی کا باعث بن سکتی ہے اور پہلی چوائس سرفراز احمد ہیں ، جن کے لیے مشہور ہے کہ سرفراز دھوکا نہیں دے گا۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں اوپنرز کی خراب کارکردگی پر کرکٹ کے ماہرین قومی ٹیم پر برہم ہوگئے،سکندر بخت نے گھنٹاپکڑنے والے پروفیسر محمد حفیظ پر بھی تنقید کی ۔

 

مزید خبریں :