پاکستان
28 اگست ، 2016

بانی متحدہ نے جو تقاریر کیں وہ پاکستان دشمن بھی نہیں کرسکتے ،عمران خان

بانی متحدہ نے جو تقاریر کیں وہ پاکستان دشمن بھی نہیں کرسکتے ،عمران خان

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن بھی ایسی تقاریر نہیں کرسکتے جو ایم کیو ایم کے قائد نے کیں، وفاقی حکومت کو ان کے خلاف برطانوی حکومت کے پاس جانا چاہیے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کا اقدام برطانوی قانون کے خلاف ہے،حکومت الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کے پاس جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہناتھاکہ 6 ماہ ہوگئےپاناما لیکس کا جواب نہیں دیا جارہا، وزیر اعظم کے خلاف کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں،3 ستمبر کو عوام کا سمندر نکال کر دکھائیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب سے مشاورت کے بعد سپریم کورٹ جارہے ہیں ،وزیراعظم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جو عدالت کو دیں گے ۔

 

مزید خبریں :