پاکستان
28 اگست ، 2016

متحدہ کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین پی ایس پی میں شامل

 

 

ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین پاکستان سرزمین پارٹی کے قافلے میں شامل ہوگئے ہیں،مصطفیٰ کمال نے کہا کہ فاروق ستار بانی متحدہ کو بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

پی ایس پی کے سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب میںمصطفیٰ کمال نے کہا کہ آصف حسنین ایم کیوایم کے ٹکٹ پراین اے 255 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ،وہ ٹاون ناظم اور رکن رابطہ کمیٹی رہے ہیں،یہ بانی متحدہ کو ملے مینڈیٹ کو چھوڑ کر آئے ہیں ،انہیں خوش آمدید کہتا ہوں۔

ان کا کہناتھاکہ فاروق ستار اور الطاف حسین کے درمیان میچ فکس ہے،وہ تمام پاکستانیوں کے لیے کنفیوژن پیدا کردی ہے ، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ فاروق ستار ایم کیوایم کےقائد کو بچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، وہ گزشتہ روز کہہ رہے تھے کہ اب وہ ہمارے لیڈر نہیں ہیں، کل وہ الطاف صاحب ہوگئے،آگےکانہیں پتااب کیا ہونیوالاہے،بانی متحدہ کو بچانے والا خود بھی فنا ہوجائےگا ۔

انہوں نےکہا کہقائدایم کیوایم اورفاروق ستار کی مرضی سے سب کچھ ہورہا ہے، دنیابھرمیں بانی متحدہ خطاب کررہے ہیں، ارم عظیم فاروقی نے خودبتایاہےکہ انھیں ایم کیوایم قائدنےفون کیاہے۔

پی ایس پی سربراہ نے سوال کیا کہ کوئی یہ بتائے کہ بانی متحدہ پاکستان میں رہنماوں کو فون نہیں کررہے؟،وہ فاروق ستار سےزیادہ ٹیلی فون کالزکررہے ہیں۔

مزید خبریں :