پاکستان
29 اگست ، 2016

پاکستان اور چین مشترکہ سیٹیلائٹ خلا میں بھیجیں گے،وزیر اعظم

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین 2018 میں مشترکہ سیٹیلائٹ خلا میں بھیجیں گے ۔ چین اور پاکستان یکجان ، دو قالب ہیں،خطے میں استحکام کے لیے دونوں مل کر کام کریں گے، توانائی کے بیشتر منصوبے دوہزار اٹھارہ تک مکمل کرلیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے ثمرات وسیع اور مستقل ہیں۔پاکستان میں سلامتی کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔

پاکستان نےہرعالمی فورم پر چین کی حمایت کی،اقتصادی مشکل میں چین نے پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات مضبوط ہورہے ہیں،خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کریں گے۔چین کے سفیر سن وی ڈونگ پاکستان کے اچھے دوست ہیں۔

ملک میں جاری منصوبوں سے نیا دور آئے گاجس سے غربت کا خاتمہ ہو گا۔ پاکستان تجارت کی دنیا میں واپس آ چکا ہے،دنیا سےتجارت کرناچاہتا ہے۔پاکستان باصلاحیت انسانی وسائل سے مالا مال ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری پاکستان کےلئےگیم چینجرہے جوخطےکی تقدیر بدل دےگا۔چین پاکستان میںا یکسپریس وےکی تعمیرمیں بھی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ایکسپریس ہائی وے نیشنل ہائی وے سے منسلک ہوگا۔

وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری نمائش کا افتتاح کیا، چین کے نجی شعبے کی کمپنیوں کے سربراہان،نمائندے اور غیرملکی سرمایہ کار نمائش میں شریک ہوئے۔ وزیر اعظم نے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔

 

مزید خبریں :