دلچسپ و عجیب
29 اگست ، 2016

اب روٹیاں بھی ’گھر والی ‘ کے بجائے روبوٹ بنائے گا

حال ہی میں روٹیاں بنانے سے پریشان خواتین کے لئے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا گیا ہے جو چند سیکنڈز میں گرما گرم روٹیاں بنانے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔

18کلوگرام وزنی اس جدید روبوٹ کا سائز صرف ایک مائیکرویو اوون جتنا ہے اور اس کی قیمت999امریکی ڈالر ہے۔

نیشنل یونیورسٹی سنگاپور کے ایک جوڑے رشی اسرانی اور پراونتی اسرانی نے 2008 میں گھر میں روٹی بنانے والے روبوٹ بنانے کے آئیڈیا پر کام شروع کر دیا اور حیرت انگیز روبوٹک مشین تیار کر ڈالی ۔

اس کی کامیاب سیلز پالیسی کے نتیجے میں انہیں 2014 میں ہی روٹی میٹک روبوٹ کیلئے آرڈز ملنا شروع ہوگئے ،2016میں ان کی ایجاد کی پہلی شپمنٹ کی گئی اور ایسا بلاک بسٹر ریسپانس آیا کہ ان کو اپنی علیحدہ کمپنی کھولنی پڑی ۔

مزید خبریں :