انٹرٹینمنٹ
29 اگست ، 2016

بیونسے نے وڈیو میوزک ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا

نیویارک میں سجے میوزک ایوارڈزکا میلہ گلوکارہ بیونسے نے لوٹ لیا،’ویڈیو آف دی ائیرایوارڈ‘سمیت 8 ایوارڈز اپنے نام کئے۔

نیویارک میں ستاروں بھری شام سجی جس میں اس میوزک ایوارڈزمیں ماڈلز،ایتھلیٹس ،گلوکار اوراداکارموجود تھے۔

تقریب میں خواتین گلوکارائیں چھائی رہیں ،یہ شام گلوکارہ بیونسے کےنام رہی جنہوں نے’ویڈیو آف دی ائیر ‘سمیت 8ایوارڈز اپنے نام کئے ۔

مائیکل جیکسن ویڈیو ایوارڈ گلوکارہ ریہننا کے حصے میں آیا،بہترین ہپ ہاپ کا ایوارڈ گلوکار ڈریک کو ملا،جسٹسن بیبر اور اڈیل کےحصے کوئی ایوارڈ نہ آیا۔

محفل میں امریکی تیراک مائیکل فلیپس نےبھی شرکت کی جبکہ تقریب میں کئی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

مزید خبریں :