پاکستان
30 اگست ، 2016

کراچی :ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد زخمی ،دیگر علاقوں سے 6 ملزمان گرفتار

کراچی :ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد زخمی ،دیگر علاقوں سے 6 ملزمان گرفتار

 

کراچی کے علاقے کورنگی کے ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ مومن آباد اور اتحادٹاؤن سے 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کورنگی کے ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے ۔

دوسری جانب مومن آباد میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی برآمد کی گئی ہے ۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان قتل اورڈکیتیوں کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔

ایس پی بلدیہ کے مطابق اتحادٹاؤن کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداورں نے ایک کارروائی میں 5 ملزمان کو گرفتا ر کر لیا ہے۔

مزید خبریں :