دنیا
30 اگست ، 2016

بھارت، امریکا میں فوجی اڈے استعمال کرنے کا معاہدہ طے پا گیا

 

 

 

بھارت اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرسکیں گے ۔

بھارت اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرسکیں گے ۔

اس بات کا اعلان بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر اور امریکی سیکریٹری دفاع ایش کارٹر کے درمیان ملاقات کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کیا گیا ۔

پینٹاگون میں ہوئی ملاقات کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے ۔

معاہدے کے تحت امریکا اور بھارت ضرورت پڑنے پر ایک دوسرے کے بری ، بحری اور فضائی اڈے استعمال کرسکیں گے جو رسد پہنچانے اور فوجی ساز و سامان مرمت کے کام آئیں گے ۔

تاہم غیر ملکی خبر ایجنسی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ اس فوجی تعاون کا مقصد خطے میں چین کی بحری پیش رفت کا مقابلہ کرنا ہے۔

اس سے قبل ملاقات کے دوران اس بات کا اعادہ بھی کیا گیا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان فوجی تعاون دونوں ممالک کے دیرینہ مفادات اور خطے میں امن اور سلامتی کے لیے ہے ۔

امریکی سیکریٹری دفاع ایش کارٹر نے اس موقع پر کہا کہ امریکا، بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کی حمایت کرتا ہے ۔

مزید خبریں :