پاکستان
30 اگست ، 2016

کراچی سے گرفتار فضل گل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رہا تھا

کراچی سے گرفتار فضل گل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنا رہا تھا

کراچی میں گزشتہ روزگرفتار کالعدم تنظیم کا دہشت گرد فضل گل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنارہا تھا۔ تفتیشی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم کواسکولوں پرحملوں اور سرکاری اسلحہ چھیننے کے ٹاسک دیئے گئے تھے ۔

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے 50 سے زائد ایف سی اہلکاروں کو شہید،پولیس پر حملوں اور اسکولوں کو تباہ کرنے والے ملزم نے خطرنا ک انکشافات کردئے ہیں ۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے خفیہ اطلاع پر سہراب گوٹھ میں کارروائی کرکےانتہائی خطرناک دہشت گرد ملا فضل گل عرف قاسم کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ تحریک طالبان سوات کے امیر ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی ہے۔

فضل گل عرف قاسم نے دوران تفتیش اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر چار باغ کی ایف سی کیمپ اور چوکی پر حملے اور متعدد ایف سی اہلکار وں کو شہید اور زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہےجبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کا ساتھی بھی مارا گیا۔

چار باغ میں ہی ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملزم نے ایف سی کنٹونمنٹ پر حملہ کیا اور 21ایف سی اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد شہید کردیا۔

فضل گل نے خوازہ خیل میں پولیس موبائل پر حملہ کرکے ایک افسر کو شہید کیا اور سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گیا تھا ۔

چار باغ میں متعدد سرکاری اور نیم سرکاری اسکولوں کو تباہ کیا جبکہ ملا فضل اللہ کے کہنے پر تحصیل مینگورہ میں ناظم کا گھر تباہ کیا۔

سوات میں آرمی آپریشن شروع ہونے پر ملزم ٹی ٹی پی کمانڈر عمران کے ہمراہ طورخم کے راستے افغانستان فرار ہوگیا جس کے بعد ملزم کراچی کی بلال کالونی میں اپنے بھائی کے گھر آگیا تھا ۔

گرفتاری کے وقت ملزم سہراب گوٹھ میں اکیلا رہ رہا تھا۔ ملزم کے ساتھیوں میں غنی،عبداللہ،ہنزلہ قاری عابد اورغفار شا مل ہیں۔

 

 

مزید خبریں :