پاکستان
30 اگست ، 2016

سولجر بازار میں واقع ایم کیو ایم کے دو دفاتر مسمار

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے دفاتر کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے اوررات گئے سولجر بازار میں واقع ایم کیو ایم کے دو دفاتر کو مسمار کردیا گیا۔

رات گئے بھاری مشینری کی مدد سے متحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ آفس نمبر 50 اور 51 کو مسمار کیا گیا۔ جس کے بعد آفس میں موجود سامان اور دیگر چیزیں کھلے آسمان تلے پڑی رہیں۔

اسوقت تک کراچی میں ایم کیو ایم کے مسمار کئے جانے والے دفاتر کی تعداد 32 ہوگئی ہے جبکہ 200 سے زائد دفاتر کو سیل کیا جاچکا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صرف غیر قانونی اور سرکاری املاک پر موجود دفاتر کو مسمار کیا جارہا ہے۔

 

مزید خبریں :