پاکستان
30 اگست ، 2016

دفاتر کو توڑا جاسکتا ہے مگر مینڈیٹ کو نہیں، فاروق ستار

 

ایم کیوایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کے امن کو دیرپا اور پائیدار بنائیں گے ، ایم کیو ایم کے دفاتر کو توڑا جاسکتا ہے مگر مینڈیٹ کو نہیں ، سات سال بعد کراچی کو وارث مل رہا ہے۔

میئر کراچی کی حلف برداری تقریب میں فاروق ستار کا کہنا تھاکہ کراچی کی چابی مل گئی ہے ،کراچی والے جلد وسیم اختر کو جیل کی چابی بھی دیدیں گے ، صفائی کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے ، ترقی کا عمل تیزی سے آگے بڑھائیں گے ، مسائل حل کریں گے اور کراچی کے امن کو دیرپا اور پائیدار بنائیں گے ۔ بہت سےلوگ کراچی میں ایم کیو ایم کو کمزور سمجھ رہے ہیں۔عوام کو وسیم اختر تک رسائی یاوسیم اخترکو عوام تک رسائی دیں ۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک سنگین کیفیت کا نام ہے۔ ، ایک طرف ووٹ مانگتے ہیں ، دوسری جانب درخواست دائر کر دیتے ہیں ۔ فیصل واؤڈا کو کسی دن کھانا کھلا کر معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کریں گے ۔

اس موقع پر ایم کیوایم کے ارکین سندھ اسمبلی وقار شاہ،جمال احمد،سینیٹر نسرین جلیل اور عامرخان سمیت دیگر نے نو منتخب مئیر،ڈپٹی مئیر سے اظہار یکجہتی کیا۔

مزید خبریں :