انٹرٹینمنٹ
30 اگست ، 2016

ایکشن فلم ’دی میگنیفیشنٹ سیون‘ 23 ستمبر کو ریلیز ہوگی

ایکشن فلم ’دی میگنیفیشنٹ سیون‘ 23 ستمبر کو ریلیز ہوگی

 

اور سات جنگجو گاؤں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے کیسے آزاد کراتے ہیں،ایکشن سے بھرپور فلم دی میگنیفیشنٹ سیون تئیس ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکشن سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ایکشن سے بھرپور ویسٹرن ڈرامہ فلم ’دی میگنیفیشنٹ سیون‘کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

اینٹوائن فوقا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1960ءمیں ریلیز ہونے والی اسی نام کی فلم کا ری میک ہے جس کی کہانی 7جنگوؤں کے گرد گھومتی ہے جو ایک گاؤں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے بچانے کیلئے میدان میں آجاتے ہیں۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ڈینزل واشنگٹن، کرس پریٹ، ایتھن ہاک، لی بنگہن، میٹ بومر اور مارٹن سینسمیئر سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

راجر برنبوم کی پروڈیوس کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 23ستمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :