انٹرٹینمنٹ
31 اگست ، 2016

برازیل کی گیسلے دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل قرار

برازیل کی گیسلے دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل قرار

 

برازیل کی گیسلے اس سال بھی دنیا کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل قرار پائی ہیں ۔

امریکی جریدے فوربس کے مطابق برازیلین ماڈل 35 سالہ جیزیل بشین کی اس سال آمدنی تین کروڑ ڈالر سے زائد رہی ہے۔

گیسلے کو 2002 سے اب تک سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل گرل کا اعزاز حاصل ہے ۔

فوربس کے مطابق دوسرے نمبر پر آنے والی ماڈل ایڈریانا لیما کی آمدنی ایک کروڑ پانچ لاکھ ڈالر رہی ان کا تعلق بھی برازیل سے ہی ہے جبکہ امریکی ماڈل کینڈل جینر تیسرے نمبر پر رہی جنہوں نے ایک کروڑ ڈالر سمیٹے ہیں۔

مزید خبریں :