کاروبار
31 اگست ، 2016

باب دوستی تاحال بند،پاک افغان حکام کی چوتھی میٹنگ بھی ناکام

خرم شہزاد ...چمن میں پاک افغان سرحد پر باب دوستی 14 ویں دن بھی بند ہے ۔دونوں ممالک حکام کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی چوتھی فلیگ میٹنگ میں بھی کوئی فیصلہ نہ ہو سکاتاہم دونوںجانب سےناخوشگوار واقعات سےمحفوظ رہنےکےلیےملکرکام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

باب دوستی گیٹ کھولنے کے لیےپاک افغان سرحدی فورسزکی چوتھی فلیگ میٹنگ گزشتہ روز باب دوستی کےمقام پر ہوئی،پاکستانی وفد کی قیادت لیفٹنٹ کرنل محمد چنگیزنےکی جبکہ کرنل محمد علی نےافغان وفد کی قیادت کی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق دونوں وفود نے 18اگست کےواقعےکوغلط فہمی کا نتیجہ قراردیتے ہوئےاتفاق کیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کےلئےملکر کام کیاجائے۔

اجلاس میں طےکیاگیا کہ باب دوستی کھولنےسےمتعلق تجاویز پاک افغان اعلیٰ حکام کو بھیجی جائیں گی۔18اگست کو پاکستان مخالف مظاہرے کے بعد سےباب دوستی احتجاجاً بند ہے۔

مزید خبریں :